حکومتِ پاکستان نے آئندہ تین روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ وزارتِ توانائی (پٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 44 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 31 روپے 5 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 316 روپے 15 پیسے فی لیٹ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 354 روپے 35 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
وزارتِ توانائی کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا اور یہ کل رات تک مؤثر رہیں گی۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس اضافے کے بعد ملک بھر میں ٹرانسپورٹ کے اخراجات، کرایوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔ شہریوں اور کاروباری طبقے کو نئی قیمتوں کے مطابق اپنی سفری اور کاروباری منصوبہ بندی کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔









