ایران کیخلاف امریکی حملوں میں وقفے کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی آگئی

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر 2 ہفتوں سے جاری حملوں میں وقفہ دینے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 5.58 ڈالر یا 5.77 فیصد کمی کے بعد 91.20 ڈالر فی بیرل تک آ گئی ہے۔

دوسری جانب امریکی خام تیل4.91 ڈالر یا 5.50 فیصد سستا ہو کر 84.40 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں